ذی الحجہ کی ابتدائی 7راتیں سورہ البقرہٰ پڑھنے سے ہر مراد پوری اور اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد اور دلی مراد پوری

پاکستان (نیوز اویل)، اگر اسلامی سالوں کی بات کی جائے تو ذی الحجہ سب سے آخری اسلامی مہینہ ہے اور یہ مہینہ بھی بہت زیادہ فضیلت رکھتا ہے جس کی ایک بڑی وجہ اس کے اندر عید الاضحیٰ آتی ہے اور مسلمان حج ادا کرتے ہیں اور قربانی جیسے اہم فریضہ کو سر انجام دیتے ہیں ،

 

 

قرآن پاک میں بھی اللہ تعالی نے اس مہینے کی فضیلت بیان کی ہے اور زلحج کی پہلی دس راتوں کی قسم کھائی ہے ، اور اللہ تعالی کی کسی چیز کی قسم کھانا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ کتنی افضل راتیں ہیں جن کے لیے اللہ تعالٰی کی ذات نے خود قسم کھا لی ہے ۔

 

 

اور اس حوالے سے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارکہ کچھ اس طرح سے بیان کی گئی ہے کہ ” اور دنوں میں بندے کا عبادت کرنا اللہ تعالیٰ کو اتنا محبوب نہیں ، جتنا ذوالحجہ ، میں محبوب ہے ۔ ”

 

 

اور آج سے انشاء اللہ ذی الحج کا مہینہ شروع ہونے جا رہا ہے اور ذی الحج کا چاند دیکھ کر آپ جو بھی آپ کی دلی مراد ہو اسے اللہ پاک کے سامنے ضرور بیان کریں اور جو کوئی شخص بھی اسلامی مہینوں کے شروع ہونے کا چاند دیکھ کر

 

 

اللہ تعالیٰ سے جو بھی دعا جو بھی دعا کرتا ہے اللہ پاک اس کی دعا کو قبول فرماتا ہے اس کے علاوہ چاند دیکھ کر چاند دیکھنے کی دعا بھی ضرور پڑھ لینی چاہیے یہ بھی ایک افضل عمل ہے ،

 

 

ذی الحج کے چاند کے پہلے 7 دن تک سورت البقرہ پڑھنا بھی بہت زیادہ افضل بتایا گیا ہے ،
اس کے علاوہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ :
جب تم ذی الحج کا چاند دیکھ لو اور تمہارا ارادہ قربانی کرنے کا ہو تو اپنے بال اور ناخن ا س وقت تک نہ کاٹو جب تک تم قربانی نہ کرلو ۔

 

 

بعض لوگ اسے سنت سمجھ کر کرتے ہیں اور بعض اس پر عمل نہیں کرتے ، اس کے علاوہ علماء کرام اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ یہ حکم ان کے لیے دیا گیا ہے جو لوگ حج پر قربانی کرتے ہیں

 

 

اور ان کو بال نہ کاٹنے کا حکم دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ :
” اپنے سر کے بالوں کو اس وقت تک مت کاٹو جب تک قربانی اپنے مقام تک نہ پہنچ جائے۔ ”

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *