کیا آپ کو بھی اچانک ٹانگوں اور جسم میں درد ہونے لگتا ہے۔۔۔ تو یہ کس بیماری کی علامت ہوسکتا ہے؟ جانیے!

پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان میں ہر دوسرا جوڑوں کے مرض میں مبتلا ہو رہا ہے اور جوڑوں کے درد سے خطرناک بیماری جنم لے سکتی ہے جس سے بہت سے لوگ بے خبر رہتے ہیں ، اس بیماری کو آرتھرائٹس کہتے

 

 

 

ہیں جس میں آپ کی ہڈیاں گھلنے لگتی ہیں ڈاکٹر صالحہ کا کہنا تھا ایک اور بیماری جو بڑھتی جا رہی ہے وہ ھیوماٹولوجی ہے جو کہ نسبتاً ایک نئی بیماری ہے اور اس سے متعلقہ ڈاکٹرز کی بھی شدید کمی ہے،

 

 

 

لوگوں کو توڑنے میں اور پٹھوں میں درد ہونا شروع ہو جاتا ہے لیکن وہ اس بات کا دھیان نہیں دیتے اور آپ کے لیے یہ بات انتہائی حیران کن ہو گی کہ اکثر ہم لوگ کہتے ہیں کہ فلاں بندہ گر گیا اور گرنے کی وجہ سے اس

 

 

 

کی ہڈی ٹوٹ گئی حالانکہ ایسا ہوتا ہے کہ وہ شخص گرتا ہی ہڈی ٹوٹ جانے کی وجہ سے ہے یعنی کہ اس شخص کی ہڈیاں بھربھری ہوئی ہوتی ہیں اور وہ کھڑے کھڑے ٹوٹ جاتی ہیں جس سے وہ شخص گر جاتا ہے

 

 

 

اور ہمیں لگتا ہے کہ وہ گرا ہے تب اس کی ہڈی ٹوٹی ہے ،
اس کے علاوہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرونا کے مریضوں میں ہڈیوں کی بیماریاں عام ہورہی ہیں جن لوگوں کو کرونا کا مرض لاحق ہوا تھا میں کمزوری کی وجہ سے ہڈیوں کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں جس کی شرح دوسرے لوگوں سے زیادہ ہیں۔

 

 

 

اس کے علاوہ نیوٹرینٹس اور واٹامن پروپر طریقے سے نہ ملنے کی وجہ سے بھی ہڈیوں کی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں اور اس کے لیے لوگ طرح طرح کی ادویات استعمال کر رہے ہیں جو کہ معدے کے لئے اور جگر کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں ، اس لیے آپ کو چاہیے کہ جب

 

 

 

بھی آپ کو پٹھوں اور جوڑوں میں درد محسوس ہونے لگے تو آپ فوراً سے کسی اچھے فزیوتھراپسٹ کو دیکھائیں تا کہ آپ کی بیماری کی تشخیص وقت پر ہو سکے اور آپ کا علاج فوری طور پر شروع کر دیا جائے ۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *