آلو کھانے کے علاوہ کس کام آ سکتے ہیں ؟ جانیے حیران کن معلومات!!!

پاکستان (نیوز اویل)، آلو ایک ایسی سبزی ہے جس کے بارے میں شاید ہی کسی کو نہ پتا ہو کیونکہ یہ سبزی ہمارے گھر میں ہر روز کسی نہ کسی دوسرے کے ساتھ

 

 

 

ملا کر پکائی جاتی ہے کبھی آلو گوشت پکایا جاتا ہے تو کبھی آلو ٹینڈے، کبھی آلو شلجم پکایا جاتا ہے تو کبھی آلو بینگن ، کبھی آلو گوبھی پکائی جاتی ہے تو کبھی آلو کریلے ، غرض آلو کو ہماری خواتین ہر دوسری سبزی میں ڈال کر پکا چھوڑتی ہیں ،

 

 

 

لیکن آج ہم آپ کو ایسے فائدے بتائیں گے جو کہ آلو کو کھانے کے نہیں ہیں آلو کھانے کے علاوہ ہم اس کو شیشہ صاف کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں یہ آپ کی عینک کے شیشے بڑے اچھے طریقے سے صاف کر سکتا ، کیونکہ اس میں موجود اسٹارٹ گندگی کو اکٹھا کرنے میں مدد دیتی ہے ،

 

 

 

اگر گھر میں شیشہ ٹوٹ جاتا ہے تو اس کی کرچیاں اٹھانا بہت زیادہ مشکل ہو جاتی ہیں تو اس کو اٹھانے کے لیے بھی آلو کا استعمال کیا جاسکتا ہے ،

 

 

اگر آپ کے گھر میں کسی چیز کو زنگ لگا ہوا ہے تو آپ اس کو بھی آلو رگڑ کر صاف کر سکتے ہیں ، جب کہ ان کو ابال کر اس کا پانی سلور کی جیولری کو صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس کے لیے یہ طریقہ

 

 

استعمال کیا جاتا ہے کہ جس پانی میں آلو والے ہوتے ہیں اس پانی کے اندر چاندی کے زیورات یہ چاندی کے برتنوں کو دو گھنٹے کیلئے بھگو کر رکھ دیا جاتا ہے اور

 

 

اس کے بعد ان کو نکال کر صاف کر لیا جاتا ہے تو ان پر لگے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں ،
اس کے علاوہ گریس کے داغ اتارنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *