کھیرے کے چھلکے پھینکنے لگے ہیں تو ٹہرئیے! 3 منفرد طریقوں سے کھیرے کے چھلکوں ایسا استعمال جو آپ نے سوچا بھی نہ ہوگا

پاکستان (نیوز اویل)، کھیرے کے چھلکے پھینکنے لگے ہیں تو ٹہرئیے! 3 منفرد طریقوں سے کھیرے کے چھلکوں ایسا استعمال جو آپ نے سوچا بھی نہ ہوگا
۔
کھیرا ان سبزیوں میں سے ہے جو سب سے زیادہ

 

 

 

استعمال کی جاتی ہیں۔ اس کو مختلف طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا جوس بنا کر پی سکتے ہیں، سلاد میں استعمال کرسکتے ہیں یا برگر سینڈوچ وغیرہ بناتے ہوئے بھی اس کو کو استعمال کیا جا سکتا

 

 

 

 

ہے۔ جلد کے لیے یہ بہت فائدہ مند ہے۔ کھیرا نہ صرف خود فائدوں کا حامل ہے بلکہ اس کے چھلکے بھی اس قدر مفید ہیں کہ اگر آپ ان کے بارے میں جان جائیں تو ان کو کبھی نہیں پھینکیں گے بلکہ استعمال کریں گے۔

 

 

 

 

کھیرے کے چھلکوں میں معدنیات، اینٹی اوکسیڈنٹ اور وٹامن پائے جاتے ہیں۔ ان کو ضائع کر دینا سراسر بیوقوفی ہے۔ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ لوگ کھیرے کو چھلکے سمیت کھا رہے ہوتے ہیں۔ لیکن اگر آپ چھلکا اتار کر اسے کھاتے ہیں تو اس کے چھلکوں کو استعمال کرنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں۔

 

 

کھیرے کے چھلکے پودوں کو تیزی سے بڑھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایک جار میں کھیرے کے چھلکے ڈال لیں اور اسے پانی سے بھر دیں۔ پانچ دن تک اسے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ اس کے بعد چھلکے نکال کر پھینک دیں اور جار

 

 

 

میں موجود پانی کو پودوں پر چھڑک دیں۔ اس سے پودوں کی نشوونما میں اضافہ ہوگا۔ اگر یہ عمل ہر تین ہفتے بعد دہرایا جائے تو پودوں کی نشوونما میں واضح فرق دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

 

 

 

چھلکوں کو استعمال کرنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ کھیرے کے چھلکوں کو دھوپ میں خشک کر لیں۔ جب وہ بالکل خشک ہوجائیں تو انہیں جلا کر راکھ بنا لیں۔ اس راکھ کو اس مٹی میں ڈال دیں جس میں پودے اگ

 

 

 

 

رہے ہوں۔ یہ پودوں کی نشوونما کے لئے مفید ثابت ہوگی۔
اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ چیونٹیاں پودوں کے پتے کھا جاتی ہے اور ان میں سوراخ کر دیتی ہیں۔ پودوں کو

 

 

 

 

کیڑوں سے بچانے کے لیے اگر کھیرے کے چھلکے پودوں میں رکھ دیئے جائیں تو کیڑے پودوں سے دور رہیں گے۔ اس طرح کھیرے کے چھلکوں کا بہتر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *