ایک کھیرا آپ کی 10 مشکلیں آسان کرسکتا ہے لیکن کیسے؟ جانیئے اس کے وہ فائدے جو آپ نے پہلے نہ سنے ہوں

پاکستان (نیوز اویل)، ایک کھیرا آپ کی 10 مشکلیں آسان کرسکتا ہے لیکن کیسے؟ جانیئے اس کے وہ فائدے جو آپ نے پہلے نہ سنے ہوں
۔
کھیرا وہ سبزی ہے جو کہ کھانوں میں لوگ عام طور پر

 

 

 

استعمال کرتے ہیں۔ جب بھی عام طور پر کھانا کھایا جائے تو جو لوگ کھانے کے ساتھ سلاد کھانے کے شوقین ہوتے ہیں سلاد میں کھیرا ضرور ڈالتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے بیش بہا فوائد ہیں۔ یہ نہ صرف کھانے کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ اس کو چہرے پر لگانا بھی جلد کے لیے بہت مفید ہے۔

 

 

 

 

وٹامن بی، میگنیشم، فولک ایسڈ، آئرن اور فاسفورس پر مشتمل کھیرا حیران کن فوائد کا حامل ہے۔
کھیرے کا فائدہ جو عام طور پر سبھی لوگ جانتے ہیں یہ ہے کہ یہ پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ اس کا جوس

 

 

 

پیا جاسکتا ہے اور اسے سلاد میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے استعمال سے جسم میں پانی کی کمی دور ہوتی ہے۔ پانی کی کمی پوری ہوتی رہے تو ہاضمہ ٹھیک ہے اور پیٹ کی بیماریاں نہیں ہوتیں۔

 

 

 

اکثر لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ ان کی جلد خشک ہو جاتی ہے اور ان کے پاؤں کی ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں۔ اگر جلد پر کھیرے کا مساج کیا جائے تو جلد کی خشکی دور کی جا سکتی ہے۔

 

 

 

 

بعض لوگ موشن سکنیس کا شکار ہوتے ہیں۔ یعنی وہ جب بھی سفر کرتے ہیں تو انہیں متلی ہونے لگتی ہے۔ اگر وہ کھیرا کھا لیں تو دوران سفر ان کی طبیعت ٹھیک رہ سکتی ہے۔

 

 

 

اگر کھانے کے وقت کے درمیان ہلکی پھلکی بھوک محسوس ہو تو بھی کھیرا کھانا فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس طرح ہم ایسی چیزیں کھانے سے بچ جاتے ہیں جو صحت مند نہیں ہوتیں اور موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔

 

 

 

 

دوپہر کے کھانے کے بعد بعد سستی محسوس ہونا بہت عام سی بات ہے۔ اگر دوپہر کے کھانے میں سلاد خاص طور پر کھیرے کا استعمال شروع کر دیں تو یہ سستی دور کرتا ہے اور نیند نہیں آتی۔

 

 

 

 

لمبے سفر سے واپسی پر اکثر تھکن محسوس ہوتی ہے۔ ایسے میں کھیرے کا مساج اپنے ماتھے پر کرلیں اور کھیرے کا جوس پی لیں تو تھکاوٹ بھگائی جا سکتی ہے۔

 

 

 

کھیرے کو شیشے پر رگڑنے اور خشک کپڑے سے صاف کر لینے سے شیشوں کی صفائی کی جا سکتی ہے۔
کھیرے کو ملنے سے ٹانگوں اور بازوؤں پر بننے والے سٹریچ مارکس بھی ختم کیے جا سکتے ہیں۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *