وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ایک اہم خبر، عوام میں تشویش کا اظہار۔

وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ عمران خان نے خود کو کرونا مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو دو دن پہلے کرونا ویکسین لگائی گئی تھی لیکن کرونا ویکسین لگائی جانے کے بعد کرو نا مثبت آنے کا غلط مطلب نہ لیا جائے ۔کرونا ویکسین لگوانے سے پہلے عمران خان کو کرونا انفیکشن ہو چکا تھا ۔

اسد عمر نے مزید بتایا کہ کرونا کی تیسری لہر برطانیہ سے آئے ہوئے وائرس کی وجہ سے ہے جو کہ پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے قرنطینہ ہونے کے بعد دو سے تین دن میں جو لوگ ان سے رابطے میں رہے ان کا بھی کرونا ٹیسٹ کروایا جائے گا ۔
کرونا ویکسین لگوانے کے بعد جسم پر دو ہفتے بعد نتائج آنا شروع ہوں گے ۔اور یہ وائرس پہلے سے متاثرہ شخص کو دوبارہ بھی ہو سکتا ہے۔کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے بعد مکمل طور پر جسم میں بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *