پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے روانگی کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی۔

دورہ زمبابوے کے لئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کی روانگی کے شیڈول میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستانی کرکٹرز جو آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لئے زمبابوے کا سفر کرنے والے ہیں۔ قومی ٹیم کے ممبر اب 21 اپریل کو روانہ ہوں گے۔ اور پاکستانی کرکٹرز کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

بائیو سیفٹی کے تحت لگنے والے اس ٹریننگ کیمپ کو بھی پہلے ہفتے کی بجائے اپریل کے دوسرے ہفتے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ شیڈول کے اعلان سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرکٹرز 12 اپریل کو روانہ ہونگے۔

دونوں بورڈز نے مل کر آئندہ ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل (T20I) اور ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا۔ پہلا ٹیسٹ 29 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 مئی سے شروع ہوگا۔ تمام میچ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے کی امید ہے۔

ٹیسٹ اسکواڈ کے کچھ کرکٹرز اس وقت بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

اصل کیمپ کوچنگ عملے کی رہنمائی میں 9 اپریل کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھی لگے گا۔ اور وہاں کرکٹرز کی فٹنس کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *