آسمان سے بھاری دھاتیں گرنے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عجیب و غریب اور بھاری دھاتیں آسمان سے گرنے سے کراچی کے باسیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا.

کراچی: عجیب و غریب اشیاء آسمان سے گرنے کے بعد کراچی کے علاقے شیر شاہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ایک پراسرار واقعہ پیش آیا ، جہاں کچھ بھاری اشیاء آسمان سے گر گئیں ، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پاک کالونی اور سائٹ ایریا میں تین مختلف مقامات پر بھاری چیزیں گر گئیں ، جس کے بعد بھاری لوہے کی چیزیں زمین میں ڈوب گئیں جبکہ اس واقعے سے میو شاہ قبرستان میں قبر اور تین مکانات کی چھتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق لوہے کی بھاری اشیاء کو تجزیہ کے لئے بھیجا گیا تھا۔ لوہے کے ٹکڑوں کا تجزیہ کرنے کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی۔
ایس ایچ او شیر شاہ محمد رفیق نے بتایا کہ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور کہا ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھاتی اشیاء پھٹے ہوئے بوائلر کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *