Uncategorized

وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان فرخ حبیب کے سپرد کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے فرخ حبیب کل جمعرات کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا حلف لیں گے۔

اس کا اعلان وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے سرکاری ٹویٹر ہینڈل سے کیا۔ فرخ حبیب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فواد نے تصدیق کی کہ وہ کل اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

اس سے قبل ہی یہ بات سامنے آئی تھی کہ فرخ حبیب کو اطلاعات و نشریات کی وزارت میں ایک اہم مقام ملنے کا امکان ہے جس کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے بھی منظوری دے دی ہے۔

حالیہ کابینہ میں ردوبدل میں فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات و نشریات کا چارج سونپا گیا تھا۔لیکن اب فرخ حبیب کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

شبلی فراز ، جو پہلے وزیر اطلاعات کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے انہوں نے خیبر پختونخوا سے دوبارہ سینیٹر بننے کے بعد حلف نہیں اٹھایا۔ وفاقی کابینہ میں آئے روز تبدیلیوں کے باعث وزراء اپنے عہدوں پر دلجمعی سے کام کرنے سے قاصر ہیں۔

Aisha Siddiqua

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago