شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کوہ پیما کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچنے والے 19 سالہ شہروز کاشف، سب سے کم عمر پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔

فیس بک پر ایک اپ ڈیٹ میں، نیپالی کوہ پیما اور سیون سمٹ ٹریکس کے مہم کے منیجر، چانگ داوا شیرپا نے کاشف کو ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے والے کم عمر ترین پاکستانی بننے پر مبارکباد پیش کی۔ “آج صبح کاشف کامیابی سے ماؤنٹ پر چڑھ گیا۔

کاشف کے فیس بک پیج پر اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے، تاریخ بن چکی ہے، ماشااللہ شہروز نے ایورسٹ کو سر کر لیا ہے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے، کاشف 17 سال کی عمر میں براڈ چوٹی (8،047 میٹر) پر چڑھنے والے سب سے کم عمر پاکستانی بھی ہیں۔
براڈ چوٹی پر اس کی مہم نے انہیں “دی براڈ بوائے” کا خطاب دیا تھا۔

اس سے قبل، ایورسٹ کی پہلی پاکستانی خاتون، ثمینہ بیگ، 23 سال کی عمر میں سب سے کم عمر پاکستانی تھیں، جو دنیا کی قد آور چوٹی پر پہنچ گئیں۔

باپ کے ساتھ بیرونی سفر پر جانے کے بعد کاشف کی چھوٹی عمر میں ٹریکنگ میں دلچسپی بڑھ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *