چائنیز کمپنی نے بی آر ٹی منصوبے کے لیے 18 میٹر لمبی بسوں کے سو یونٹ تیار کرنے کا آرڈر لے لیا۔

بیجنگ: چینی بس بنانے والی کمپنی زونگٹونگ نے کراچی میں گرین لائن اور اورنج لائن بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) منصوبوں کے لئے 18 میٹر لمبی بسوں کے 100 یونٹ فراہم کرنے کا آرڈر حاصل کرلیا۔

بسیں سبز اور نارنگی رنگ کی ہوں گی اور کراچی کے عوام کے لیے ٹریفک کی مشکلات کو کم کرنے کے علاوہ نقل و حمل کا ایک انتہائی ضروری راستہ فراہم کریں گی۔

حال ہی میں اپنے سرکاری اکاؤنٹ سے اردو میں ٹویٹ کرتے ہوئے ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کراچی کے گرین لائن میٹرو بس منصوبے کے لئے ایک پروٹو ٹائپ بس کی تکمیل کے بارے میں معلومات دی۔

فی الحال اس کے میکانی اور حفاظتی امور کے لئے چینی حکام جانچ کررہے ہیں۔ معائنہ مکمل ہونے کے بعد ، کل 80 بسیں کراچی بھیج دی جائیں گی اور گرین لائن کے بیڑے میں شامل کی جائیں گی۔ توقع ہے کہ ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ اس سال چل پائے گا۔
گرین لائن بی آر ٹی وفاقی حکومت کا منصوبہ ہے۔ یہ کراچی میں مجوزہ میٹرو بس کے دوسرے تمام راستوں میں سب سے بڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *