مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عابد شیر علی کی اہلیہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اسلام آباد: قرآن پاک میں اللہ پاک کا ارشاد گرامی ہے کہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ مسلم لیگ ن  کے لئے ایک افسوس ناک خبر آ گئی ہے۔ خاندان میں انتہائی قریبی موت پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سخت افسردہ اور غمزدہ ہو گئی ہیں۔

 

 

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ن لیگی رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ کی اچانک وفات پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے نواز شریف کی ماسک لگائے عابد شیر علی کو حوصلہ دیتے ایک تصویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور کہا کہ عابد شیر علی کی اہلیہ کی اچانک موت نے مجھے غمزدہ کر دیا۔

 

 

دوسری جانب صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک بڑا فیصلہ کیا جس کے تحت ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھولے جارہے ہیں، ایجوکیشن کے بعد دوسرا سٹیپ یہ ہوگا کہ ان کو نوکریاں دی جائیں، کل ملتان میں پہلے سکول کی اوپننگ ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مرادراس نے فلیٹیز ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھولنے جارہے ہیں کیونکہ وہ جب ریگولر سکول میں جائیں گے تو ان کو مشکلات درپیش ہوں گی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *