پاکستان بھر میں عید الاضحی کا تہوار مذہبی اور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

اسلام آباد/لاہور/کراچی/پشاور/کوئٹہ(این این آئی)ملک بھر میں عیدالاضحی کا تہوار آج بدھ بمطابق 10ذی الحج مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام سے منایا جائے گا، چھوٹے بڑے شہروں میں نمازعید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے جس کے بعد لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کی راہ میں جانور قربان کریں گے۔

 

 

پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عید الاضحی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید الاضحی کا تہوار آج (بدھ) کو مذہبی جوش و جذبے اورعقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ ملک بھرمیں مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے۔ نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی سلامتی، ملک کی ترقی و خوشحالی،کشمیر کی آزادی اور عالمی وباء کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کوروناوباء کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمدکیا جائے۔

 

 

عید کی نماز کے موقع پر ماسک پہنا جائے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔ عید کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانورقربان کئے جائیں گے جن کا گوشت عزیز و اقارب، محلے داروں، غرباء اور مساکین میں تقسیم کیا جائے گا۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، پولیس اہلکارنمازعید کے اجتماعات کے مقامات پر حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے جبکہ افسران سکیورٹی کی نگرانی کیلئے پیٹرولنگ کریں گے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *