سابق صدر پاکستان کا اکلوتا بیٹا انتقال کر گیا پوری قوم کیلئے انتہائی افسوسناک خبر۔۔

پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا کے واحد حیات بیٹے ہمایوں مرزا واشنگٹن میں 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی شہر پونے میں 9 دسمبر 1928 میں پیدا ہونے والے ہمایوں اسکندر نے امریکی شہر بیتھسڈا میں 12 اور 13 جون کی درمیانی شب آخری سانسیں لیں۔

ہمایوں مرزا کا اسکندر مرزا کی پہلی اہلیہ رفعت بیگم سے 6 بچوں میں دوسرا نمبرتھا۔ ہمایوں مرزا نے بھارت اور پھر برطانیہ سے اپنی تعلیم مکمل کی اس کے بعد امریکا منتقل ہوگئے، انہوں نے ہارورڈ سے ایم بی اے کی تعلیم مکمل کی۔

ہمایوں مرزا نے اس وقت پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کی بیٹی سے شادی کی تھی، ان کی دوسری اہلیہ برازیلین خاتون تھیں۔ہمایوں مرزا ورلڈ بینک کے ایک سینئر عہدے دار رہے، وہ 1988میں بینک سے ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے اپنی حیات میں دو کتابیں بھی تحریر کیں۔

Advertisement
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts
Read More

مجھے وزیراعظم ہاؤس کے شخص نے بتایا کہ اس دن عمران خان یہاں سے وہاں، وہاں سے یہاں چل رہے تھے تو میں نے پوچھا کیا ہوا خان صاحب؟ پھر عمران خان نے کیا جواب دیا؟ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا انکشاف کر دیا

پاکستان (نیوز اویل) ، حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریر کے دوران ایک حیران کن…
Read More

بھارت نے فلم ” تارے زمیں پر ” بنائی اور پاکستان نے فلم “طیارے زمیں پر” بنا ڈالی۔۔۔۔آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے حوالے سے وزیر جیل خانہ فیاض الحسن چوہان کا بیان!

پاکستان (نیوز اویل)، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 سال مکمل ہو گئے ہیں اور تین سال مکمل ہونے…