ماڈل و اداکارہ صنم چوہدری نے مذہب سے لگائو کے باعث شوبز کو خیر باد کہہ دیا

لاہور: ٹی وی کی نامور ماڈل و اداکارہ صنم چوہدری نے مذہب سے لگائو کے باعث شوبز کو خیر باد کہہ دیا اور اپنے تمام اکائونٹس سے اپنی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔معروف ٹی وی ماڈل اداکارہ صنم چوہدری معروف ٹی وی اداکارہ زیب چوہدری کی چھوٹی بہن ہیں۔

انہوں نے مذہب سے لگاؤ کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ صنم چوہدری نے تیس سے زائد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کی۔ صنم چوہدری نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکائونٹس سے اپنی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔ یاد رہے 2019ء میں انہوں نے گلوکار صومی چوہان سے شادی کر لی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *