منال خان کی شادی میں کترینہ کیف اور بل گیٹس کے ہم شکل مرد و عورت کی شرکت یہ دراصل کون تھے ؟

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑی احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی میں بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور ارب پتی شخصیت بل گیٹس کے ہمشکل بھی سامنے آگئے۔

سوشل میڈیا پر منال کی شادی سے متعلق ایک میم زیرگردش ہے جسمیں اداکارہ اریبہ حبیب کو کترینہ کیف سے مماثل قرار دیا جارہا ہے تو شادی کی تقریب میں موجود ایک مہمان کو بل گیٹس کی کاپی کہا جارہا ہے۔

منال خان بھی اپنی شادی کی تقاریب سے متعلق میمز کو انجوائے کررہی ہیں ، انہوں نے اپنی اسٹوری میں ہمشکل افراد پر مبنی ایک میم بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔ یاد رہے کہ منال خان رواں ماہ 10 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *