رواں برس کونسی مشہور شخصیت خطبہ حج دے گی ، خطبہ حج کس مسجد میں دیا جائے گا، اور کتنی زبانوں میں اس کو براہ راست نشر کیا جائے گا! سعودی حکومت نے اہم اعلان کر دیے!

پاکستان (نیوز اویل)، حج کے متعلق سعودی حکومت نے اہم اعلانات کر دیے ہیں سعودی حکومت نے حج کا خطبہ دینے کے لئے خطیب کا نام بھی ظاہر کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حج کا خطبہ کس مسجد میں دیا جائے گا اور اس کو کس کس زبان میں نشر کیا جائے گا یہ بھی ظاہر کر دیا ہے ،

 

 

 

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ حج کا خطبہ مشہور خطیب ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ دیں گے اور ان کو اس سال کے حج کے لیے خطیب مقرر کر دیا گیا ہے

 

 

 

اور اس خبر کا ذکر حرمین شریفین کے آفیشل اکاؤنٹ پر کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم 9 ذو الحجہ کو عرفات کے مقام پر موجود ایک ” مسجد النمرۃ ” میں حج کا خطبہ دیں گے ،

 

 

 

اس خبر کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت نے یہ بات بھی ظاہر کی ہے کہ اس مرتبہ حج کا خطبہ انگریزی زبان کے علاوہ چودہ مزید زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کو سن سکتے

 

 

 

اور زیادہ سے زیادہ لوگ اس کو سمجھ سکیں ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ حج کرنے نہیں آ سکے وہ بھی حج کی فضیلت کو سمجھ سکیں اور حج کے خطبے میں کیا کہا گیا ہے

 

 

 

کہ وہ اس بات کو جان سکیں اس لئے ہماری کوشش ہے کہ حج کا خطبہ زیادہ سے زیادہ زبانوں میں نشر کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کو اپنی زبان میں اچھے طریقے سے سمجھ سکیں ۔

 

 

یاد رہے اس مرتبہ حج مبارک جمعہ کے مبارک دن کو ہے ، اور جمعہ کے دن ہونے والے حج کو حج اکبر کہا جاتا ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی حج کے لیے آئے تمام مسلمانوں کا حج قبول فرمائے اور ہمیں بھی یہ سعادت نصیب فرمائے کہ ہم بھی حج ادا کر سکیں آمین !

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *