جو شخص صبح کو ستر مرتبہ پابندی سے درج ذیل آیت پڑھا کرے گا، وہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا

پاکستان (نیوز اویل)، رزق کی تنگی کے حوالے سے بات کی جائے تو رزق انسان کی قسمت میں جتنا ہوتا ہے اللہ تعالی اس کو اتنا ہی عطا کرتا ہے کیونکہ انسان کے پیدا ہونے سے پہلے ہی اس کا رزق لکھ دیا جاتا ہے ،

 

 

 

لیکن اگر یہ کہا جائے کہ اللہ تعالی آپ کو تنگی سے نہیں نکال سکتا تو یہ بھی غلط ہے رزق کو بڑھانے کے لئے اللہ تعالی سے دعا کرتے رہنا چاہیے اور اللہ تعالی دعاؤں کو ضرور قبول کرتا ہے

 

 

 

اور رزق میں اضافے کے لئے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ بھی ایک دعا فرمایا کرتی تھیں جو کہ یہ تھی :
” اَللّٰھُمَّ اجعَل اَوسَعَرِزقِکَ عَلَیَّ عِندَکِبَرِ سِنِّی وانقِطَاعِ عُمُرِی ”
اور اس دعا کا ترجمہ کچھ اس طرح سے ہے کہ:
” اے اللہ! تو میری روزی کو کشادہ کردے میرے بڑھاپے اور میری عمر کے ختم ہونے تک ۔ ”

 

 

 

اس کے علاوہ رزق میں اضافے کے لیے ایک اور دعا بھی بڑی فضیلت رکھتی ہے جو کہ یہ ہے
” اَللّٰھُمَّ البُسط عَلَینَا مِن م بَرَکَاتِکَ وَرَحمَتِکَ وَفَضلِکَ وَرِزقِکَ ۔ ”
اور اس دعا کا ترجمہ درج ذیل ہے :
” اے اللہ! آپ ہم پر اپنی برکتوں‘ اپنی رحمتوں‘ اپنے فضل اور اپنے دئیے ہوئے رزق میں فراخی نصیب فرما ۔ ”

 

 

 

 

اس کے علاوہ ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ اگر تمہیں رزق کی تنگی تو گھر میں داخل ہوتے وقت سورۃ اخلاص پڑھ لیا کرو یہ تمہارے گھر کے رزق کو بھی بڑھائے گا تمہارے پڑوسیوں کے رزق کی تنگی بھی دور کرے گا ۔

 

 

 

 

اس کے ساتھ ساتھ اللہ سے سچے دل سے دعا کرتے رہنا چاہئے اور اللہ تعالی دعاؤں کو زیادہ پسند کرتا ہے اور دعاؤں کو قبول کرتا ہے اس لیے کبھی بھی یہ بات ذہن میں نہیں رکھنی چاہیے کہ جو کچھ ہماری قسمت میں لکھ دیا ہے بس وہی ہمیں ملنا ہے اور کچھ نہیں مل سکتا اس لئے ہم دعا بھی نہ کریں ۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *