حکومت نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی !!!

پاکستان (نیوز اویل)، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایک نئی خوش خبری سنا دی ہے ، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا آئی ایم ایف یعنی عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ جلدی ہی معاہدہ ہو جائے گا ۔

 

 

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عوام کو اس سے بڑی خوشخبری نہیں دے سکتے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جلد ہی معاہدہ ہونے والا ہے اور ایم ای ایف پی ہم جلد آئی ایم ایف کو بھجوا رہے ہیں جس کے بعد معاہدہ طے پا جائے گا ،

 

 

 

اس کے علاوہ یہ بھی خبر سامنے آئی تھی کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی جلد ہی کمی کا امکان ہے کیونکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

 

 

 

اس کے مختلف وزارتوں کے حوالے سے ایم ای ایف پی کا جائزہ بھی کچھ ہی روز میں مکمل ہونے والا ہے اور آئی ایم ایف نے اثاثوں کو پبلک کرنے کا بھی کہا ہے جس میں منتخب نمائندوں کے اثاثہ جات کو پبلک کرنے کے ساتھ ساتھ 17 گریڈ سے 22 گریڈ تک کے ملازمین کے اثاثہ جات کو بھی پبلک کرنے کا کہا گیا ہے۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *