مہنگائی سے پریشان سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑا اضافہ کردیا گیا !

پاکستان (نیوز اویل)، مہنگائی میں روز بروز اضافہ نے دوسرے لوگوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کی بھی کمر توڑ کر رکھ دی ہے کیونکہ تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا جا رہا تھا صرف مہنگائی ہی بڑھتی جا رہی تھی ،

 

 

 

حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی ہے ، کے پی کے یعنی خیبر پختو نخوا کی حکومت نے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے سمری جاری کر دی ہیں ، صوبائی حکومت نے یہ اعلان کیا ہے کہ

 

 

 

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ جولائی سے کیا جائے گا اور 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا ، یہ اضافہ اسکیل وائز کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق جولائی کے مہینے میں کیا جائے گا ، سروسز میں موجود ملازمین کے ساتھ ساتھ ساتھ ان ملازمین کو جو ریٹائر ہوگئے ہیں ان کی

 

 

 

پنشن میں بھی 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے ، یہ اضافہ 2017 کی تنخواہوں کے حوالے سے کیا جائے گا اور گریڈ سترہ کا سالانہ انکریمنٹ تیئیس سو سے لے کر تینتیس سو تک مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں گریڈ 17 کے ملازمین کی تنخواہ 30 ہزار سے 45 ہزار مقرر کی گئی تھی ۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *