وہ بن بلائے مہمان جو آپ کے گھر کبھی بھی آ سکتے ہیں! اگر آپ احتیاط نہیں برتیں گے تو آپ کو بھی ان مہمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے! ایک عجیب و غریب واقعہ سامنے آ گیا۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، امریکہ کی مغربی ریاست کیلفورنیا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ایک مادہ ریچھ اپنے بچے کے ہمراہ ایک گھر میں داخل ہو گئی۔ گھر کے مکینوں نے جب مادہ ریچھ کو دیکھ تو وہ خوفزدہ ہو کر چھپ گئے۔

 

 

 

ایلس ٹیلر نامی خاتون جو کہ معمول کے مطابق اپنے گھر کے کاموں میں مصرو ف تھیں۔ اچانک ان کو اپنے گھر کے کچن میں سے کھٹ پٹ کی آوازیں سنائیں دیں۔ پہلے پہل خاتون نے ان آوازوں کو اہمیت نہیں دی لیکن جب ان آوازوں میں تسلسل برقرار رہا تو خاتون نے کچن کا رُخ کیا۔

 

 

 

کچن کے دروازے پر پہنچ کر ایلس ٹیلر نے دیکھا ایک مادہ ریچھ اپنے بچے کے ہمراہ کچن میں موجود ہے اور ڈائننگ ٹیبل پر موجو د ڈونٹس کے ڈبے کے ساتھ انصاف کر رہی ہے۔ ایلس نے ان دونو ں کو گھر سے بھگانے کے لئے آوازیں نکالیں جس کے بعد ریچھ اپنے بچے کے ہمراہ بھاگ گئی۔

 

 

مادہ ریچھ کچن میں موجود کھڑکی کے ذریعے اندر داخل ہوئی تھی اور واپسی کے لئے بھی اس نے وہی راستہ اختیار کیا ۔ ریچھ کا کسی کے گھر میں داخل ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *