رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جو شخص اذان سن کر یہ دعا پڑھے تو قیامت کے روز اس کے لیے میری شفاعت لازم ہو گی!

پاکستان (نیوز اویل)، ایک روایت کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب بھی تم اذان سنو تو اذان کے کلمات دوہراؤ اور وہی کہو جو

 

 

 

موذن کہتا ہے۔ مجھ پر جو شخص ایک بار درود بھیجے اللہ اس درود کے بدلے میں اس انسان پر دس رحمتیں نازل کرے گا۔

 

 

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ تم میرے لیے اللہ سے وسیلہ مانگو۔ جنت میں ایک مقام ہے جو صرف کسی ایک ہی انسان کی شان کے مطابق ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ انسان میں ہوں۔ تو تم میں سے جو بھی کوئی میرے وسیلے کے لئے اللہ سے دعا مانگے گا، وہ میری شفاعت پائے گا۔

 

 

 

نماز کے بعد یہ دعا مانگنا کہ اللہ تعالی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خصوصی مقام محمود پر کھڑا کریں جس کا اللہ نے ان سے وعدہ کیا ہے، جو کہ ہمیشہ قائم رہنے والی نماز کا رب ہے،

 

 

 

تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو منزل وسیلہ عطا فرما۔ یہ دعا مانگنے والا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

 

 

لہذا اذان کے بعد کی دعا پڑھنا بہت افضل ہے کیونکہ اس دعا میں انسان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے کے لئے اللہ سے دعا مانگتا ہے اور جو کوئی بھی ایسی دعا مانگے گا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن اس کے لئے میری شفاعت واجب ہوگی۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *