مدرسہ ، جہاں ہزاروں بچوں کو قرآن تو حفظ کروایا جاتا ہے لیکن کبھی قرآن پڑھنے کی آواز نہیں آتی۔۔۔ جانیے ایسا کیوں ہے!

پاکستان (نیوز اویل)، عام طور پر یہ دیکھا جاتا ہے کہ جو بچے بولنے اور سننے کی حس سے محروم ہوتے ہیں وہ کچھ بھی سیکھ نہیں پاتے۔ اکثر وہ سکول نہیں جاتے اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم میں

 

 

 

پیچھے رہ جاتے ہیں جو کہ بہت بڑا المیہ ہے۔
انڈونیشیا میں ایک ایسا مدرسہ موجود ہے جس کے بارے میں سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ اس مدرسے میں ان لوگوں کو قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے جو بولنے

 

 

 

یا سننے کی حس سے محروم ہوتے ہیں۔ یہاں ان بچوں، جو قوت سماعت یا قوت گویائی سے محروم ہوتے ہیں، کو اشاروں کی مدد سے قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے۔
یہ اسلامی بورڈنگ سکول بچوں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اشاروں کی مدد سے قرآن سیکھ سکیں۔ مدرسے کے

 

 

 

بانی کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے دیکھا کہ انڈونیشیا میں ایسے بچوں کے لئے کوئی مدرسہ موجود نہیں تو انہوں نے یہ مدرسہ بنانے کا سوچا تاکہ کوئی بھی بچہ قرآن کے نور سے منور ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

 

 

یہاں صرف لڑکے ہی نہیں بلکہ لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کرنے آتی ہیں۔ اب یہاں سو سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ بچے یہاں بہت شوق سے قرآن کی تعلیم حاصل کرتے ہیں جو کہ ان کو پہلے میسر نہیں تھی۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *