فوڈ فیوژن نامی یوٹیوب چینل چلانے والا جوڑا۔۔۔کس طرح کام شروع کیا اور شروعات میں کس قسم کے مسائل کا سامنا رہا، نوجوان جو یوٹیوب چینل بنا کر کمانا چاہتے ہیں ان کےلئے اہم معلومات!

پاکستان (نیوز اویل)، فوڈ فیوژن نامی یوٹیوب چینل چلانے والا جوڑا: ’شروع میں تھوڑی الجھن تھی کہ گھر میں بھی بیگم اور کام پر بھی بیگم کا ساتھ‘
۔

 

 

 

اس سے بہتر کوئی بات نہیں ہو سکتی کہ شادی کے بعد دو لوگ مل کر کوئی کام یا کاروبار شروع کریں کیونکہ دونوں لوگ ہر وقت ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھا سکتے

 

 

ہیں اور ایک دوسرے کی کام میں مدد کر سکتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں۔

 

 

یہی خیالات فوڈ فیوژن نامی کھانوں کی تراکیب کے چینل کے مالکان کے ہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے صائمہ اور اسد کا شمار پاکستان کے ان یوٹیوبرز میں ہوتا ہے جو اب تک کافی شہرت کما چکے ہیں اور ان کا چینل لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔

 

 

 

اسد کا کہنا تھا کہ گھروں میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ کھانے میں کیا پکایا جائے۔ ہمیں بھی شادی کے بعد یہ مسئلہ درپیش تھا کہ روز کھانے میں کیا پکنا چاہیے۔ میں اور صائمہ طرح طرح کے کھانے بنا کر دیکھا کرتے تھے۔

 

 

اس وقت انہوں نے اور صائمہ نے یہ سوچا کہ ان کو مل کر کر کچھ کرنا ہے کہ روز کیا پکایا جائے والے سوال کا جواب لوگوں کے لیے بھی آسان ہو جائے جائے اور ان کو گھنٹوں کے کوکنگ شو نہ دیکھنے پڑیں۔

 

 

 

عورت اور مرد دونوں ایک دوسرے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اگر دونوں مل کر ایک ہی کام کریں تو ان کی کامیابی یقینی ہوتی ہے۔ اس طرح دو

 

 

 

لوگوں میں ذہنی ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے اور دونوں میں احساس ذمہ داری بھی برابر ہوتا ہے۔ کسی ذہنی ہم آہنگی کی بنا پر بہت سے جھگڑوں اور مسئلوں کا حل با آسانی سے نکالا جا سکتا ہے۔

 

 

صائمہ کا کہنا تھا کہ ان دونوں میاں بیوی نے گھریلو امور کی ذمہ داریاں ایک دوسرے میں بانٹی ہوئی ہیں۔ گھر کے کام کاج سے لے کر بچوں کی پرورش دیکھ بھال

 

 

 

اور ان کی مدد کرنا دونوں میاں بیوی کی یکساں کوشش اور ذمہ داری ہے۔ اتوار کے دن اگر ناشتہ بنانے کی ذمہ داری اسد کی ہے تو دوپہر کا کھانا بنانا صائمہ کی ذمہ داری ہے۔

 

 

 

یہ دونوں میاں بیوی اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں کہ شادی ایک برابری کا رشتہ ہے جس میں میاں اور بیوی برابر کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ تبھی یہ رشتہ خوشگوار سفر کی شکل اختیار کرتا ہے اور کامیابی کی طرف لے کر جاتا ہے۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *