ایک سال میں خسارہ 20 ارب سے کم کر کے ایک ارب ڈالر پر لے آئے، عمران خان

اسلام آباد ( آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے محنت کر کے ایک سال میں خسارہ 20 ارب سے کم کر کے ایک ارب ڈالر پر لے آئے ئیں ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ئیں ،۔صحت کارڈ کا پورے صوبہ پنجاب میں آغاز کرنے لگے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اٹک کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات کرنیوالوں میں

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداد، صوبائی وزیر صحت ڈکٹر یاسمین راشد، ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق، اراکین پنجاب اسمبلی سید یاور بخاری، ملک محمد انور، ملک جمشید الطاف اور پی ٹی آئی اٹک کی پارٹی قیادت شامل تھی۔وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت جب آئی تو اس وقت مجموعی معاشی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا جس کی وجہ سے معاشی صورتحال مشکل تھی۔چونکہ ہمارا انحصار دارمدات پر ہے اس لیے جب باہر قیمتیں بڑھتی ہی تو یہاں بھی قیمتیں بڑھتی ہیں۔ہم نے محنت کر کے ایک سال میں خسارہ 20 ارب سے کم کر کے ایک ارب ڈالر پر لے آئے۔پھر کرونا وباء نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا۔ پوری دنیا کی معیشت خسارے میں چلی گئی اور بین الاقوامی سطح پر بحران آیا۔تاہم ہماری کامیاب پالیسیوں کی بدولت کرونا وباء کا مقابلہ کیا اور اس چیلینج سے نمٹنے میں کامیاب رہے۔بین الاقوامی سطح پر ہماری کامیاب پالیسیوں کی پزیرائی کی گئی۔غریب عوام پر مہنگائی کے اٹرات کا پوری طرح سے احساس ہے۔مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور غریب عوام پر بوجھ کم کرنے کی خاطر حکومت اس وقت 450 ارب کا خسارہ خود سے برداشت کر رہی ہے۔صحت کارڈ کا پورے صوبہ پنجاب میں آغاز کرنے لگے ہیں جس کی بدولت غریب گھرانے معیاری علاج کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔ احساس سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومت مل کر مستحق گھرانوں کو آٹا، دالوں اور گھی پر 30 فیصد سبسڈی فراہم ہوگی۔کامیاب پاکستان پروگرام 20 لاکھ گھرانوں کے لیے سود کے بغیر قرضے فراہم کرے گا۔ گھر تعمیر کر نے، چھوٹا کا رو بار شروع کرنے ، اسکلز ٹریننگ پروگرام اور چھوٹے کسان کے لیے قرضہ دیے جائیں گے۔کامیاب جوان پروگرام پہلے سے ہی ملک بھر میں نوجوانوں کو قرضے فراہم کر رہا ہے۔ہر گھر میں جا کر احساس سروے کیا گیا تاکے کوئی مستحق پروگرام سے باہر نا رہ جائے ،کبھی بھی کسی حکومت نے غریبوں کے لیے اتنا کام نہں کیا ہر سطح پر اپ ان تمام پروگرامز کا فائدہ اپنے اپنے علاقوں میں غربائ تک پہنچائیں ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا مقامی سطح کی قیادت متحرک ہو کر غریب اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام پر توجہ مرکوز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *