محمد عامر کی اس سال ٹی ٹین لیگ نہ کھیلنے کی وجہ سامنے آگئی

دبئی (آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ رواں سال ٹی 10 لیگ نہیں کھیل سکیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد عامر نے کہا کہ میں کورونا وائرس کا شکار ہوگیا تھا لیکن اب بہتر ہوں۔فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ مجھے مکمل صحتیابی کے لیے دعاں کی ضرورت ہے۔محمد عامر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ہونے کے سبب ہی اس سال ٹی 10 لیگ نہیں کھیل رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *