تحریک انصاف کا اندھا انصاف!سلیم صافی نے پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے حیران کن انکشافات کر دیے۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، سلیم صافی نے محسن بیگ کے حوالے سے نیا انکشاف کر دیا ان کا کہنا تھا کہ “تحریک انصاف کا اندھا انصاف” ۔

سلیم صافی کا کہنا تھا کہ مراد سعید نے جو ریحام خان کی کتاب کے صفحہ 273 کے حوالے جو محسن بیگ پر الزام لگایا گیا تھا اس صفحے میں مراد سعید کا ذکر تک نہیں ہے ۔ یہاں صفحہ نمبر 273 کی بات وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کا صفحہ ہے ۔ حال ہی میں پوری عوام میں ہلچل مچی ہوئی ہے کہ آخری اس صفحے پر کیا لکھا ہوا ہے ۔

صفحہ نمبر 273 کی بات باہر نکل جاؤں پروگرام کے دوران جو کہ غزیدہ فاروقی کا تھا اس میں احسن اقبال نے ریحام خان کی اس کتاب کا ذکر کیا تھا اور اس کے اس پیج حوالہ دیا تھا جس پر سیاسی جماعتوں میں ہلچل مچ گئی تھی۔ لیکن اس بات کے وائرل ہو جانے کا فائدہ صرف اور صرف ریحام خان کو ہے جو اس وقت بہت خوش ہیں یاد رہے ریحام خان کی اس کتاب کو بین کر دیا گیا تھا ریحام خان کے مطابق اس کتاب میں انہوں نے بہت سے سیاسی رازوں کو فاش کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ریحام خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری کتاب کی پبلسٹی پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف نے کی تھی اب بھی ان کے ہی دوست کر رہے ہیں۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ محسن بیگ کے صرف کتاب کا نام لینے پر ہی لمبے لمبے درس دیے گئے ہیں اور وہی وزراء یہ بھی دیکھیں کہ میرے بارے میں کیا کہا گیا گیا تھا۔ شیخ رشید سمیت کئی وزراء نے میرے بارے میں نا مناسب گفتگو کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *