پی ٹی آئی حکومت کا قابلِ ذکر کارنامہ!عثمان بزار نے اپنے صوابدیدی فنڈز دکھی انسانیت کے لیے وقف کر دیے۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، پی ٹی آئی حکومت نے قابل ذکر کارنامہ سر انجام دے دیا ۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے خطرناک بیماریوں کے علاج کے لیے لیے فنڈز دے دیے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے 81 لاکھ روپے جاری کیے ہیں جو کہ مخصوص کر دیے گئے ہیں کہ یہ ان سے صرف کینسر کے مریضوں کا علاج ہوگا ساتھ ہی ساتھ لیور ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈی جی ہیلتھ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔

انہوں نے یہ جاری کیے گئے مراسلے میں ڈی جی ہیلتھ کو یہ کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے اگر ہم ان کے زخموں پر مرہم رکھ دیں گے تو یہ ہمارے لئے ایک عبادت کی طرح ہے۔ ہم مریضوں کے لیے مزید وسائل پیدا کریں گے گے اور غریب لوگوں کے لئے وسائل کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے صحت کارڈ آرڈر کا بھی اجزاء کیا ہے اور ایسا کام پہلے کسی حکومت نے نہیں کیا کیا ہمارا مقصد ہی غریب عوام کی خدمت کرنا ہے تاکہ ان کو سہولت دی جائے اور ان کی زندگی آسان بنائی جائے ان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جب تک اللہ نے ہمت دی ہے اور جب تک اللہ تعالی منصب دیا ہے دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں گے اور اسی طرح لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *