قرآن کی سورۃ کے صرف دو الفاظ جو بڑی سے بڑی مشکل کو دور کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں. اللہ کو یا قادر اور یانافع کہہ کر پکارنے کی فضیلت۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، غم اور پریشانیاں زندگی کی حقیقت ہیں جن سے کوئی انکار نہیں کرسکتا. ہمیں اپنی زندگی میں اکثر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بہت بڑی مشکلات ہماری راہ میں حائل ہوتی ہیں۔

 

 

 

اکثر انسان پریشانی اور مشکلوں کو دیکھ کر گھبرا جاتا ہے لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں. انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی مشکلات اور پریشانیوں سے گھبرائے نہ, اللہ پر مکمل بھروسہ رکھے کہ اس کی یہ تکلیف ایک دن دور ہوجائے گی

 

 

 

سورۃ الکہف میں اللہ تعالی نے انسان کو خود یہ حکم دیا ہے کہ پریشانی کے عالم میں وہ اللہ کو اس کے صفاتی ناموں سے پکارے. اسماء الحسنیٰ میں یہ نام یا قادر اور یانافع ہیں. یہ اللہ کی بہت افضل صفات ہیں. اگر اللہ سے دعا کرتے ہوئے

 

 

 

اسے ان ناموں سے پکارا جاۓ تو اس بات کا بھی یقین کر لیا جائے کہ اللہ اس کی پکار کا جواب ضرور دے گا. اللہ کو انسان کی یہ عادت پسند ہے کہ وہ اس کو اس کی صفات یاد کرتے ہوئے پکارتا ہے اور اپنی مصیبتیں اس سے بیان کرتا ہے۔

 

 

 

 

لہذا جب انسان ایسا کرے تو اللہ کو ایسے انسان کی دعا بہت پسند آتی ہے اور وہ اس کی حاجت ضرور پوری کرتا ہے اور اس کی مشکلات سے اس کو جلد از جلد نجات دلاتا ہے

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *