جادو ، حسد اور نظر بد سے بچنے کی دعا

پاکستان (نیوز اویل) ، حسد ، جادو اور بری نظر کا اصل میں بھی موجود ہے اور نظر لگ جاتی ہے اور جادو ہوتا ہے اس حوالے سے ہم لوگ اس چیز کو جھٹلا نہیں سکتے ، کیونکہ قرآن پاک میں بھی اس کا ذکر آیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں بھی جادو اور نظر بد کے بارے میں بات کی گئی ہے ،

 

 

 

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو نظر بد ہوگئی ہے یا آپ پر کسی طرح کا جادو کا اثر ہے تو آپ کو چاہیے کہ سورۃ الناس اور سورۃ فلق کی کثرت سے تلاوت کیا کریں کریں

 

 

 

اور اللہ تعالیٰ سے نظر بد کے حوالے سے پناہ مانگا کریں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی ایک حدیث کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہے کہ نظربد انسان کو قبر میں پہنچا دیتی ہے ،

 

 

 

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لے کر آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت کچھ ناساز تھی تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دعا پڑھ کر دم کیا جس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحتیاب ہو گئے تھے ،

 

 

 

وہ دعا درج ذیل ہے : ”
باسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ اللَّهُ يَشْفِيكَ بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ ”

 

 

اور اس دعا کا ترجمہ کچھ اس طرح سے ہے کہ:
” میں اللہ کے نام سے آپ کو دم کرتا ہوں ، ہر اس چیز سے حفاظت کے لئے جو آپ کو تکلیف دے ، ہر نفس اور ہر حسد کرنے والی آنکھ کے شر سے ، اللہ آپ کو شفا دے ، میں اللہ کے نام سے آپ کو دم کرتا ہوں ۔”
صحیح مسلم 5700

 

 

 

اس کے علاوہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو جائے یا صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت کچھ ناساز ہوتی تو حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لاتے تھے اور ان کو دم کر دیا کرتے تھے۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *