اداکارہ لیلیٰ واسطی شدید بیمار۔۔۔۔۔ ڈاکٹر نے کہا آپ کے پاس صرف دو دن کی زندگی ہے!

پاکستان (نیوز اویل)، اداکارہ لیلیٰ واسطی شدید بیمار۔۔۔۔۔
ڈاکٹر نے کہا آپ کے پاس صرف دو دن کی زندگی ہے!
لیلی واسطی کا شمار پاکستان کی مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے ایک خاص انداز کی وجہ سے بہت زیادہ جانی پہچانی جاتی ہیں اور وہ انتہائی سوبر اداکارہ ہیں گزشتہ دنوں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران میں حیران کن انکشاف کیے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مو ت کو دیکھ کر لوٹی ہیں اور ڈاکٹرز نے ان کو جواب دے دیا تھا اور کہا تھا کہ تمہارے پاس تو صرف دو دن ہے

ایک رمضان ٹرانسمیشن میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں کینسر ہو گیا تھا 2008 میں ان کو امریکہ لے کے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے انہیں کہا کہ اب آپ کی زندگی بہت کم ہے ان کا کہنا تھا کہ میں نے پھر بھی اللہ تعالی کا

شکر ادا کیا اور وہ فارم سائن کر دیا جس کے اوپر یہ لکھا ہوا تھا کہ میری زندگی بس دو دن کی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہت مشکل وقت تھا لیکن اس وقت میں بھی مجھے اپنے سے زیادہ اپنے ساتھ جڑے رشتوں کی فکر تھی

مجھے اپنے شوہر اور ماں باپ کی فکر تھی کہ وہ لوگ کس چیز سے گزر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں بہت بار گنجی ہوئی اور بہت بار میری کیمو ہوئی اور بون میرو ٹرانسپلانٹ ہوا جس کے بعد میں نے کینسر جیسے موزی مرض کو شکست دی

اور اس وقت میری رنگت بالکل الگ ہو گئی تھی میں بالکل ہڈیوں کا ایک ڈھانچہ ہو گئی تھی اور میرے بال بالکل اتر گئے تھے ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے خود کو اس طرح دیکھنا بھی بہت زیادہ مشکل تھا لیکن میں نے اپنے رب کا شکر ادا کیا کہ انہوں نے مجھے اس ازمائش میں ڈالا اور

کامیابی کے ساتھ باہر نکالا انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اسی لیے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا ہے کہ اس نے میری زندگی میں بہت سی آسانیاں پیدا کر دی
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے رب کے بہت ناشکرے بندے ہیں

اور آزمائش آنے کے بعد جب وقت گزر جاتا ہے تو اللہ تعالی کو بھول جاتے ہیں اور اس کا شکر ادا کرنا بھی بھول جاتے ہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے چاہے رمضان المبارک کا مہینہ ہے یا باقی کے 11 مہینے ہیں

ہمیں ہر حال میں اللہ تعالی کو یاد کرنا چاہیے ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہم صرف رمضان المبارک کے پاک اور برکت مہینے میں ہی اللہ تعالی سے دعا کر رہے ہیں اس کا شکر ادا کر رہے ہیں اور اس کی عبادت کر رہے ہیں بلکہ اسے ہم اپنی روز مرہ زندگی کا معمول بنا لینا چاہیے

in Cancer some of the body cells starts growing uncountablly and if you want to avoid cancer then you should avoid red meat , highly processed food , junk food , radiations , smoking even lack of exercise and healthy living also cause cancer ,

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *