شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا کے تہلکہ خیز انکشافات! مجھ میں میرے بیٹے کی وجہ سے صبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، ثانیہ مرزا وہ نام ہے جس کو شاید ہی کوئی نہ جانتا ہو بھارت میں ٹینس کے کھیل کی بات کی جائے تو ثانیہ مرزا کا نام سامنے آتا ہے اور وہ بھارت کی مشہور ٹینس سٹار رہ چکی ہیں جنہوں نے کچھ وقت

پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اب کچھ ماہ پہلے ان کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ طلاق کی خبریں سامنے آئی تھی جس کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ انہوں نے ان سے خلا لیا ہے ، حال ہی میں ثانیہ مرزا نے

بی بی سی سے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے حیران کن انکشافات کیے ان کا کہنا تھا کہ اب ان میں بہت زیادہ صبر آگیا ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ آخر اس کی کیا وجہ ہے تو ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 10 سال کے عرصے کو اگر میں سوچوں تو اس عرصے میں میرے میں بہت زیادہ صبر آگیا ہے مجھے بدلنے میں سب سے پہلا ہاتھ

میرے بیٹے کا ہے جب میرا بیٹا پیدا ہوا تو اس کے بعد سے میں نے سوچنا شروع کیا کہ آخر مجھے کیا بات کہنی ہے میں اب سوچ کر بولتی ہوں اور میری زندگی میں اس نے بہت اہم کردار ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں

اچھے اور برے دن تو آتے رہتے ہیں اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم کوشش کریں کہ ان برے دنوں کو بھی برداشت کریں اور اچھے دن بڑھانے کی کوشش کریں جب ان سے پوچھا گیا کہ اپ کے ریٹائرمنٹ کی وجہ آپ کی ذاتی زندگی تھی یا کوئی اور تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی جسمانی حالت

اس طرح کی نہیں رہی کہ وہ اچھے طریقے سے کھیل سکتی ہیں اس وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بچے کی پیدائش کے بعد اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی تین سرجریز ہوئی تھیں جس وجہ سے یہ فیصلہ کیا کہ اب ان کی جسمانی حالت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ اس کھیل کے ساتھ انصاف کر سکیں اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ثانیہ مرزا نے مزید بتایا کہ ٹینس کے کھیل نے انہیں وہ سبق سکھایا ہے جو کہ انہیں کسی کتاب سے بھی نہ ملتا انہوں نے کہا کہ میں نے یہ سیکھا ہے کہ ہارا کیسے جاتا ہے اور جیتا کیسے جاتا ہے اگر ہار جائیں تو اگلے ہی دن

ہمیں کیسے کھڑے ہونا ہے اور واپس جیتنے کی کوشش کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کو اپنی ذاتی زندگی پر بھی اپلائی کرنا چاہیے کہ اگر ہمیں ایک چیز میں شکست ہوئی ہے تو ہمیں اگلے ہی دن اٹھ کھڑے ہونا چاہیے تاکہ ہم اپنے گول حاصل کر سکیں

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی زندگی میں پیسہ اور شہرت ضروری ہیں یا پھر کچھ اور تو ان کا کہنا تھا کہ پیسہ اور شہرت ہی سب کچھ نہیں ہوتے آپ کی زندگی میں اور بھی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں ہاں یہ ہمارے لگزریز میں تو آتی ہیں لیکن یہ ہماری پہلی ترجیح نہیں

ہونی چاہیے
sania mirza said people are more important than money and fame , during an interview she said we should not lose touch with the reality and now I’m more patient from last few years and the main reason of this is my son , now i think before i speak.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *