آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف نے اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی منہ دیکھتے رہ گئے۔

اسلام آباد: آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں تحریک انصاف اب تک 15 نشستیں جیت چکی ہے جبکہ ن لیگ 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، پیپلز پارٹی دو نشستیں جیت کر تیسرے نمبر پر ہے،

 

 

مسلم کانفرنس نے ایک نشست جیتی ہے، دوسری جانب نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ 45 میں سے 40 حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 23، پیپلز پارٹی 12، مسلم لیگ ن 4 اور مسلم کانفرنس ایک نشست پر آگے ہے۔ واضح رہے کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا تھا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے تک جاری رہا۔

 

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے بھرپورانتظامات کئے گئے تھے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوران مختلف مقامات پر سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان سے چلے گۓ اور متعدد زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر پولنگ کے دوران مختلف مقامات پر سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔کوٹلی میں حلقہ ایل اے 12 میں پولنگ اسٹیشن میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے زبانی تلخ کلامی نے بدترین تصادم کی شکل اختیار کرلی، واقعے کے دوران 2 افراد جان سے چلے گئے۔

 

 

لیپہ کے حلقہ ایل اے 33 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 111 میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کے باعث ووٹنگ کا عمل کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا، باغ میں حلقہ ایل اے 15 ہاڑی گہل پدر محمد علی پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے کارکن گتھم گتھا ہوگئے، دونوں جانب سے لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *