مسلم لیگ ن کو سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں 30 سال بعد شکست، پی ٹی آئی فاتح قرار

اسلام آباد: سیالکوٹ پی پی 38ضمنی انتخابات، ن لیگ اپنے ہی گھر میں ہار گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اپنے ہی مضبوط ترین حلقہ میں 30سال بعد نشست ہار گئی ۔ تفصیلات کے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی۔

 

 

حلقے میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ووٹنگ سے قبل بارش کے باعث بعض مقامات پر عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے پولنگ کا عمل متاثر بھی ہوا۔

 

 

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی۔ پی پی 38 کے تمام 165 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار60588 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے طارق سبحانی کو 53471 ووٹ ملے۔

 

 

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار نے لیگی امیدوار کو 7117 ووٹوں سے شکست دی۔ خیال رہے کہ یہ نشست ن لیگ کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *